دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین:عبدالغفار روپڑی 

Sep 09, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)موجودہ حالات میں عالمی دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے۔ باطل کیخلاف مسلم اتحاد ناگزیر ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی سے نے سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانولہ سے آنیوالے علمائے کرام سے کہی۔ اس موقع پر مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا حافظ عبد الوحید شاہد، مولانا سلمان شاکر انجینئر سلیم اللہ مولانا امجد اقبال گھمن اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء  ہو چکی ان کی آزادی کو چھینا اور ان علاقوں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم اور فلسطین کی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں