لاہور(کامرس رپورٹر) انجمن تاجران اردو بازارلاہور کے نو منتخب صدرخالد پرویز نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت تاجر دوست پالیسیاں بنائے تومعاشی بدحالی سے نکل جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران اردو بازار کی تقریب حلف برادری کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پیاف میاں انجم نثار تھے۔عہدیداروں کے حلف تقریب کے بعد خالد پرویز کا کہنا تھا انجم نثار میں بے پناہ قائدانہ صلاحیتیں ہیں وہ تاجر برادری کے مسائل حل کروانے کی مکمل صلاحیت اورہمت رکھتے ہیں۔