ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کوئی  سمجھوتہ قبول نہیں: ہشام الٰہی ظہیر

Sep 09, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے سعودی و پاکستانی اہم شخصیات سے ریاض میں اہم ملاقاتیں کیں۔ ریاض میں قریبی دوست کی دعوت ولیمہ، شیخ احسن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں حماد الرحمن سمیت دیگر سے بھی ملاقاتیں اور تقریب میں شرکت کی۔ سعودی عرب سے ویڈیو لنک کے ذریعے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مرکزی سیکر ٹریٹ میں مختلف جما عتی عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔ عالم اسلام کے حکمرانوں کا اسوقت مغرب کی طرف جھکاؤ نظر آتا ہے۔

مزیدخبریں