لاہور (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ، صبغت اللہ سلطان، سید توصیف شاہ، اسر غزالی سلیم سمیت دیگر نے کہا پی ٹی آئی والے پچھلے ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے تھے اس کا نتیجہ دیکھ لیا۔ عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا نہ ہی عوام ان جھوٹے نام نہاد لیڈروں پر اعتماد کرتی ہے۔ عوام کل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی آج بھی وہ مسلم لیگ ن کی قیادت پراعتماد کرتے ہیں۔ جلسے، جلوس اور دھرنے پی ٹی آئی کا کاروبار ہیں۔ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں تبدیل ہو چکی ہے۔