وزیراعظم واپڈا میں بھرتی پابندی ختم،آئی پی پیزسے مہنگی بجلی کے ریٹ کم کرائیں :خورشید احمد

لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی واپڈا کے محنت کشوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی پی پیزسے شدید مہنگی بجلی کے ریٹ کم کرائیں کیونکہ صارفین کو 50 سے 60 روپے فی یونٹ ان کمپنیوں کو ادا کرنے پڑتے ہیں اور بجلی استعمال نہ کرنے کی صورت میں بھی بجلی ترسیل کرنیوالی کمپنیاں 60 فیصد پیداواری شرح پر رقم وصول کررہی ہیں جبکہ واپڈا ساڑھے 5 روپے فی یونٹ بجلی مہیا کررہا ہے۔ یہ مطالبات نمائندہ ٹریڈ یونین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرکزیونین سی بی اے نے قومی سطح پر اجلاس زیرصدارت عبدالطیف نظامانی نے ایک قرار داد میںپیش کیے۔ اجلاس میں خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے نمائندگان نے شرکت کی۔ خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے محکمہ بجلی میں گزشتہ 7 سال سے زائد عرصہ سے بھرتی پر پابندی ختم کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن