لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال نے کہا عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لٹریسی اور سکلز کو جوڑ کر ایک نیا پروگرام تشکیل دے رہے ہیں۔ سائنس اور آرٹ کی بحث بہت ہو چکی، اب ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے مرکزی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا لٹریسی ڈے منانے کا مقصد نان فارمل سکولوں کے اساتذہ و طلبہ کا مورال بلند کرنا ہے۔ جلد آفٹر نون سکول پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نبٹنے کیلئے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی بھی ضرورت ہے۔
سائنس، آرٹس کی بحث ختم، اب ٹیکنالوجی کا دور ہے: رانا سکندر حیات
Sep 09, 2024