لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام کمیٹی گراؤنڈ میں تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی کے لحاظ سے تاجدارِ ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مفتی محمد لطف اللہ بصیرپوری نے کی اور ناظم کانفرنس حافظ محمد ذوہیب جلالی تھے۔ سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے عاشقان رسولؐ پوری طرح بیدار ہیں۔ حضرت سیدنا آدمؑ کی تخلیق سے لیکر حضرت محمد مصطفیؐ کی ختم نبوت کا تذکرہ ہوتا رہا ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلہ سے پاکستان کو استحکام ملا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امتناعِ قادیانیت آرڈیننس پر پابندی کروائی جائے۔ کیونکہ قادیانی ہر وقت اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔