پنجاب حکومت کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا   

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر1898میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ، ترمیم کے ذریعہ سیکرٹری داخلہ کو صوبہ میں اورڈپٹی کمشنرز کو ضلع میں دفعہ 144کے نفاذ کااختیاردیا جائے گا ،سیکرٹری داخلہ 90 جبکہ ڈپٹی کمشنرضلع میں تیس دن تک دفعہ 144نفاذ کرسکے گا۔ بتایا گیاہے کہ حکومت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144کے اختیارات دینے کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن