سنگجانی جلسہ، سرچ آپریشن کے دوران بیگ سے دستی بم‘دھماکہ خیز مواد برآمد

Sep 09, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سنگجانی میں تحریک انصاف کے جلسہ سے قبل وفاقی پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران بیگ سے دستی بم اوردھماکہ خیز مواد ملنے پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا پولیس کے مطابق جلسہ کی سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے سنگجانی میں سرچ آپریشن کیا جارہا تھاکہ آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا بیگ سے تباہی کے آلات، ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد برآمد ہوئے پولیس ترجمان کے مطابق موثر سکیورٹی کی بدولت اسلام آباد کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیاہے اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس بارودی مواد کو غیر موثربنا دیاپولیس نے فوری طور پر علاقہ کو کارڈن آف کردیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ دھماکہ خیز مواد اور دستی بم ملنے پر علاقہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مزید سرچ آپریشن شروع کیا گیا اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی پولیس ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

مزیدخبریں