حافظ آباد: صدر کو گالیاں دینے والے  کے خلاف مقدمہ عدالتی حکم پر درج 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) صدر  مملکت آصف علی زرداری کو مبینہ طور پر گالی گلوچ کرنے اور جیالے کو پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کرنے کے الزام میں تھانہ سٹی  پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ماسٹر ثاقب صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا جہاں پر ذوالفقار علی بٹ دکاندار نے آصف علی زرداری کو گالی گلوچ کرنا شروع کر دیا جب ثاقب نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے اسے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم  دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن