واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کے ری پبلکن رہنما اور سابق نائب صدر ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کملاہیرس کو فخر ہے کہ انہیں سابق نائب صدر کی حمایت حاصل ہوئی۔ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کے دور میں 2001 سے 2009 تک امریکہ کے نائب صدر رہے۔ دوسری جانب سابق نائب صدر اور ریپبلکن رہنما کی جانب سے اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بیہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔
ٹرمپ امریکہ کیلئے خطرہ: ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت کر دی
Sep 09, 2024