سری نگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمدانقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انتخابات کے ذریعے جموں کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے اپنے بے بنیاد دعوں کو تقویت دینا چاہتی ہے۔چیئرمین کہا ہے کہ بھارت نے طاقت کے بل پر جموں کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس نے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر انہیں نہتے لوگوں پر ہر طرح کا ظلم وستم اور جبر روا رکھنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا علاقہ اور خطہ بن چکا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ ہندو توا جماعتوں آر ایس ایس بی جے پی کا جموں کشمیر کے لوگوں اور مسلم دشمن ایجنڈا سب کو معلوم ہے جسے وہ مقامی کٹھ پتلیوں کے ذریعے منصوبہ بند طریقے سے انجام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے اس طرح کے کٹھ پتلیوں کو مسترد کر چکے ہیں اور وہ اپنے عظیم شہدا جموں کشمیر کے لوگوں کے مقدس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارت بے انتہا ظلم وتشدد اور قتل وغارت کے باوجود جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبہ آزادی برائے اسلام کو دبانے میں ناکام رہا ہے ، اسلامی تحریک آزادی جموں جموں کیساتھ انکی وابستگی انتہائی گہری اور مضبوط ہے ، پاکستان میں شامل ہونا جموں کشمیر کے لوگوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک دن ضرور پورا ہوگا۔
مقبو ضہ کشمیر: دنیا کا سب سے زیادہ فوج تعیناتی والا خطہ بن چکا، ظلم کی انتہا ہو گئی: حریت کانفرس
Sep 09, 2024