کیف(این این آئی)ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس-یوکرین جنگ میں کسی بھی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرتا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا، یوکرین تنازع کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی اور بیان کردہ نکت نظر مستقل اور غیر تبدیل شدہ ہے۔ ایران کے روس کو بیلسٹک میزائل بھیجنے کے بار بار دعووں کے پسِ پردہ بعض مغربی ممالک کے سیاسی اغراض و مقاصد ہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہیں۔امریکی اور یورپی حکام کے مہینوں کے انتباہات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل بھیجے۔ تہران پر الزام ہے کہ اس نے روس کو یوکرین کے خلاف ڈھائی سالہ جنگ کے دوران سینکڑوں ڈرون فراہم کیے ہیں لیکن میزائلوں کی منتقلی ماسکو کی جنگ میں گہری شمولیت کی نشاندہی کرتی ہے۔قبل ازیں اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے کہا تھا کہ تہران کے نزدیک متحارب فریقین کو ہتھیاروں کی فراہمی غیر انسانی عمل ہے اور دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسا نہ کریں۔