لاہور (نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے گیس چوری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 55 کنکشن منقطع کر دیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 14 کنکشن، ملتان میں 10، فیصل آباد میں 01 کنکشن منقطع کیا گیا اور 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ شیخوپورہ میں گیس چوری کے کیسز پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ ساہیوال میں 02 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے۔ راولپنڈی میں 02 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 04 کنکشن ، پشاور اور کرک میں 04 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور 2 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانہ، مردان میں 10 غیر قانونی کنکشن منقطع 4 لاکھ روپے کا جرمانہ، گوجرانوالہ میں 02 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 01 کنکشن منقطع کیا گیا اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
گیس چوری، پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد میں 55 کنکشن منقطع
Sep 09, 2024