غزہ جنگ بندی کی جلد نئی تجاویز منظر عام پر آئیں گے ، سی آئی اے ڈائریکٹر

Sep 09, 2024

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ بہت جلد امریکہ کی طرف سے زیادہ تفصیلی تجاویز محض اگلے چند دنوں میں سامنے آنے والی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے گیارہ ماہ مکمل ہو جانے کے بعد یہ بات امریکی سی آئی اے چیف سلی نے کہی۔ ان کا کہنا تھا وہ جنگ بندی سے متعلق امور پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم ان کے بقول یہ ایک کار دارد ہے کہ اس مجوزہ معاہدے کا فارمولہ اور متن طے کرنا آسان نہیں ہے۔ کیونکہ دونوں فریقوں کے لیے قبول کرنا آسان نہیں ہے۔ولیم برنز نے کہا ہم زیادہ تفصیلی تجویز تیار کریں گے اور امید ہے کہ یہ اگلے چند دنوں میں سامنے آجائے گی۔ وہ لندن میں فنانشل ٹائمز کی ایک تقریب کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر برطانوی خفیہ ایجنسی 'ایم آئی 6' کے سربراہ رچرڈ مور بھی موجود تھے۔ دنیا کے دو بڑے خفیہ اداروں کے سربراہان کا کسی ایک عوامی تقریب کے دوران اکٹھے ہونا غیر معمولی بات ہے۔ولیم برنز نے مذید کہا کہ اس معاہدے کے ہونے میں ایک اہم سوال سیاسی خواہش کا موجود ہونا ہے اور وہ دونوں طرف کے رہنماں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں گے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مشکل فیصلے کیے جائیں۔ تاکہ جنگ بندی کی طرف آگے بڑھا جا سکے۔امریکی خفیہ سربراہ نے کہا اس سلسلے میں ممکنہ معاہدے کی تفصیلات اور نکات پر تقریبا 90 فیصد اتفاق ہو چکا ہے۔ لیکن جو 10 فیصد رہ گئے ہیں وہ ہمیشہ مشکل ترین نکات اور امور ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں