طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل‘ پولیس شوٹر تک پہنچ گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے شوٹر تک پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کے مطابق شوٹر کی تصاویر لیک ہونے کے باعث گرفتار نہیں کر سکے۔ شوٹر کی عمر 60 سے 65 سال ہے، چیک والی سبز شرٹ پہن رکھی تھی۔ شوٹر موٹر سائیکل کینال روڈ پر کھڑی کر کے رکشے میں سوار ہوا۔ شوٹر رکشے سے اترا اور جاوید بٹ کی گاڑی قریب آتے ہی فائرنگ کر دی۔ واردات میں استعمال ہونے والے رکشے کی تلاش جاری ہے۔ رکشا ڈرائیور کی تلاش جاری ہے‘ رکشا ڈرائیور کے ذریعے اصل شوٹر تک پہنچ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن