ڈرون اور سیٹلائٹ سسٹم سے ماحولیاتی نگرانی‘ گوجرانوالہ میں 2 فیکٹریاں سیل

Sep 09, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں ڈرون سے اور جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے منسلک سسٹم کی مدد سے ماحولیاتی نگرانی شروع ہو گئی۔ ڈرون اور سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج پر چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا۔ شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں دو فیکٹریوں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی بھٹی گرا کر فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں