لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے ہندو جماعت کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں۔ شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر سے چنئی اور 27 ستمبر سے کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے، انٹیلی جنس کی جانب سے بی سی سی آئی کو کانپور میں میچ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کی رپورٹ دی گئی ہے، جس کی وجہ سے اسے اندور منتقل کیا جاسکتا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین کا کہنا ہے کہ ہم نے ان خبروں کا نوٹس لیا اور اس بارے میں بھارتی بورڈ سے بات کریں گے۔ ہندو محاسبہ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم گوالیار میں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 میچ بھی نہیں ہونے دیں گے۔