خیرپور (آئی این پی ) خیر پور میں زہریلا کھانا کھانے سے 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ سندھ کے ضلع خیرپور کے گاوں ببرلو کے قریب ایک خاندان کے افراد نے رات کا کھانا کھا یا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی، 8 افراد کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا۔