دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیاں رات بھی جاری 

Sep 09, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر رات میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں  کے مناظر272میٹر بلند دیامر بھاشا ڈیم دنیا کا بلند ترین آر سی سی (Roller Compacted Concrete)ڈیم ہے، جو چلاس سے 40کلومیٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت پراجیکٹ کی 17اہم سائٹس پرتعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے، پراجیکٹ کی تکمیل 2028میں شیڈول ہے دیامربھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت8.1ملین ایکڑ فٹ ہے، جس سے1.23ملین ایکڑ اراضی زیرِ کاشت آئے گی۔ پراجیکٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت4500میگاواٹ ہے اور یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو 18ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔

مزیدخبریں