اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت 11 ستمبر بروز بدھ کو ہو گی ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر، جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔