کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان بارہ ستمبر کو کرے گا، پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 ستمبر کو گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔29جولائی کو گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی اعلان کیا تھا، جس کے بعد موجودہ شرح سود 19 اعشاریہ 5 فیصد پر ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق افراط زر کی شرح تقریبا تین سال کی کم ترین سطح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔قبل ازیں، 10 جون کو سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 4 سال بعد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 1.5 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔