میانوالی(نامہ نگار)کرپشن کے الزامات میں گرفتار سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان ببلی خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع۔ انٹی کرپشن میانوالی نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔سینئر سول جج کرمینل ڈویژن الیاس سلیم نے ریمانڈ میں مزید دو دن کی توسیع کر دی ہے۔