مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے:معظم رئوف 

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا مہنگائی میں بتدریج کمی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی انتھک محنت اور خلوص نیت سے کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے ملکی معیشت کو دوبارہ آئی ایم ایف پروگرام میں الجھایا جس کے نتیجے میں پاکستان کو بقرض کی قسطیں لوٹانے کے علاوہ کڑی شرائط پر نئے قرضے لینے پڑے اور آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے سخت فیصلوں کے کڑوے گھونٹ پینے پڑے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی خوش آئند ہے مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن