گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے 26اپریل کو لدھیوالا وڑائچ کے رہائشی ملک امتیاز صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جس پر مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر محسن نے اسے حراست میں لیا اور جامعہ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے طلائی انگوٹھی ، چین ، موبائل فون اور نقدی امانتا اپنے پاس رکھ لی ۔بعدازاں مقدمہ میں بے گناہ ثابت ہونے پر ڈسچارج کر دیا ،جس پر ملک امتیاز نے تفتیشی سب انسپکٹر سے اپنے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے سامان خوردبرد کر دیا ۔ ملک امتیاز نے اعلی پولیس حکام سے رابطہ کرکے اس بارے آگاہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسکے سامان کی مالیت ساڑھے 17لاکھ روپے بنتی ہے جو تفتیشی نے غائب کردیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے گزشتہ روز سب انسپکٹر کو اس الزام پر حراست میں لے لیا ہے۔
گوجرانوالہ:دوران حراست شہری سے نقدی خورد برد کونیوالے ایس آئی کیخلاف مقدمہ
Sep 09, 2024