گوجرانوالہ:سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد 

Sep 09, 2024

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دئیے اور وزٹ کروائے،پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد ہوئی،طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سول لائن فرحت عباس نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے، انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پرایس پی سول لائن فرحت عباس نے انٹرنیز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے اور فرینڈز آف پولیس کے بیجزبھی لگائے۔ یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جنہیں دوہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام میں پولیس ورکنگ کے متعلق آگاہی دی گئی۔دو ہفتوں پر محیط پروگرام میں پولیس کے سینئر افسران نے انٹرنیز کو پولیسنگ، پولیس کے تجدیدی اقدامات اورSIPS و دفاتر، فرنٹ ڈیسک،میثاق سینٹر،تحفظ مرکز، خدمت مراکز، انوسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، اور دیگر دفاتر میں پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہی دی،مزید برآں انٹرنیز طالبات کو وویمن انکلیو کا وزٹ بھی کروایا گیا۔

مزیدخبریں