حافظ آباد:ڈپٹی کمشنرکاکسان کارڈ تقسیم کر کے پروگرام کا آغاز 

Sep 09, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کسان دوست ویژن کے تحت حافظ آباد میں بھی کسان کارڈ کے اجرا ء کا اغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کسان کارڈ کے اجرا ء کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کر کے پروگرام کا آغاز کیا۔ حکومت پنجاب کے اس کسان کارڈ کے ذریعے صوبہ بھر میں پانچ لاکھ کسانوں کو 75 ارب کے بلا سود قرضہ جات دیے جائینگے۔اسسٹنٹ کمشنر منور حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت محمد یوسف ، زراعت آفیسر فراز حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی جانب سے شروع کیے جانے والے کسان کارڈ سے جہاں زمینداروں، کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا تو وہی شعبہ زراعت ترقی کرے گا اور ملک میں ایک زرعی انقلاب آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کے مطابق حقدار کسانوں کو کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور ان کے اجراء میں میرٹ اور شفافیت کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف نے بتایا کہ ضلع بھر کے 10 ہزار رجسٹرڈ کسانوں کو مرحلہ وار کسان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں ضلع میں دو سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں محکمہ زراعت اور پنجاب بینک کے افسران کا کسان کارڈ جاری کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کارڈ حاصل کرنے والے کسانوں کو 30 ہزار فی ایکڑ کے حساب سے پانچ ایکڑ تک کے ڈیڑھ لاکھ روپے بلا سود جاری کیے جائینگے۔

مزیدخبریں