پنجاب مرکز اور سندھ نے جلسہ روکنے کی بھرپور کوشش کی:ماجد منظور 

Sep 09, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظور کاہلوں کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے جلسے نے پا کستان کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ پنجاب مرکز اور سندھ حکومت نے جلسہ روکنے کی بھرپور کوشش کی، کارکنوں کو حراساں کیا روڈ بلاک کئے گئے مگر پھر بھی پارٹی کے کارکنوں اور عوام کا جم غفیر اسلام آباد پہنچ گیا ۔(ن) لیگ یورپ میں جا کربانی چیئرمین پی ٹی آئی کو کٹر مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہے جبکہ پاکستان میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اسرائیل کا ایجنٹ بنایا جاتا ہے۔( ن) لیگ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کو سیاسی نہیں بلکہ مذہبی بنیادوں پر جھوٹے پروپیگنڈے کیے مگر عوام جانتے ہے کہ چیئرمین بانی پی ٹی آئی سچا عاشق رسول ؐہے اور اس نے اقوا م متحدہ میں حضور اکرمؐ کی ختم نبوت عزت و ناموس کو اجاگر کیا ۔

مزیدخبریں