مایوسی کی ضرورت نہیں،معاشی حالات جلد بہتر ہونگے:عمران رحمت 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں موجودہ معاشی حالات جلد بہتر ہوں گے اور نوجوانوں کو روزگار کے وافر مواقع میسر آئیں گے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نواز رکھا ہے موجودہ حکو مت انہی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے جس کے مثبت و تعمیری نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن