راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائیگی ،سینئر افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔