راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے ملت کالونی، ہائیکورٹ روڈ اور اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر غیر مجاز رہائشی و کمرشل عمارتوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیاترجمان آر ڈی اے کے مطابق سکواڈ نے ایک گھر اور تین دکانوں کو سر بمہر کر دیا ہے اور غیر قانونی طور پر نصب کر نے پر ٹرانس ورلڈ فائبر کیبل کا سامان ضبط کر لیا۔ آپریشن انفورسمنٹ سکواڈ نے کیا جس میں بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ فہد شہزاد بھٹی، بلڈنگ انسپکٹر چوہدری مختار احمد ، بلڈنگ سرویئر ملک عامر محمود اور آر ڈی اے کے دیگر اہلکار شامل تھے۔ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ منصوبوں و نقشوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیرکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھیں۔
ایک گھر اور تین دکانیں سر بمہر، ٹرانس ورلڈ فائبر کیبل کا سامان ضبط
Sep 09, 2024