ختم نبوت ؐ  پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا،حاجی ظفر اقبال 

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں کمال آباد روڈ پر بڑی تاجدار ختم نبوتؐ ریلی  نکالی گئی ریلی کی قیادت ممبرکینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال،غلام محمد چشتی،غلام مرتضی شاکر نے کی جبکہ صاحبزادہ عثمان غنی،حاجی مرتضیٰ قادر،حاجی جبار اقبال،قاسم شاہ سمیت سینکڑوں مداحان رسول ؐ نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا ء نے ختم نبوتؐکے بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کر رہے تھے۔ ریلی کا آغازگروٹی سے ہوا جبکہ کمال آباد روڈ سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ظفر اقبال نے کہا کہ ختم نبوت ؐ  پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔نبی پاکؐ خاتم النبیینؐ ہیں  اور  تمام عالمین کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اور کفر کے اندھیروں کو مٹا کر اسلام کی روشنی پھیلائی۔ظلم و جبر کا خاتمہ کیا اور امن  اور سلامتی کا درس دیا۔سیرت النبیؐ پر عمل پیرا  ہونا ہم سب مسلمانوں پر فرض ہے ۔

ای پیپر دی نیشن