اسلام کی تعلیمات کو غیر مسلموں تک پہنچانا بھی جہاد ہے 

Sep 09, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) محمدی مسجدلالکرتی میں اسلامی حقانیت سے متاثر ہو کر مسیحی بچی نے خطیب اعلی پیر سید اظہار بخاری سے کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی۔ اظہار بخاری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام کی تعلیمات غیر مسلم تک پہنچانا بھی جہاد ہے اسلام زبردستی کا نہیں خود بخود دل میں اتر جانے کا نام ہے اسلام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ دنیا کفر اس کو جتنا مٹانے کی کوشش کرتی ہے اتنا ہی پھیلتا چلا جاتا ہے اسلام توڑنے نہیں جوڑنے کی بات کرتا ہے ۔ اظہار بخاری نے کہا نبی پاکؐ کے غلام ابھی تک فرقہ واریت وسوسوں کی دنیا سے باہر نہ نکل سکے اور یہ حقیقت ہے نبی پاکؐ کے منشور پر عمل کرنے والے ہی فلاح کی منزل پا سکتے ہیں اب وقت اگیا کہ مبلغین اسلام یورپی معاشرے کی گندی ذہنیت، فرسودہ روشن خیالی اور نام نہاد ورلڈ ارڈر قوانین پر اسلامی پیغام منتقل کر دیں کلمہ طیبہ کے خزانے سے امت مسلمہ پوری دنیا پر حکمرانی کر سکتی ہے امریکہ دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے امت مسلمہ اسلام پھیلانا شروع کر دے اللہ کا خوف رکھنے والے کلمہ رسول پڑھنے والوں کو مارتے نہیں بلکہ کافروں کو کلمہ رسول پڑھا کر مسلمان کرتے ہیں نو مسلم بچی کا اسلامی نام فاطمۃالزہرہ رکھا گیا۔

مزیدخبریں