گمشدہ بچی اور بچہ بحفا ظت والدین کے حوالے 

Sep 09, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارلحکومت میں تھانہ شالیمار اور تھا نہ سمبل پولیس کو شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ان کے بچے لاپتہ ہوگئے ہیں،جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوتے ہی تھا نہ شالیمار اور تھا نہ سمبل پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچی اور بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

مزیدخبریں