راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان عوامی تحریک،چیرمین مرکزی سیرت و میلادکمیٹی، سرپرست اعلی انجمن رسول عربیؐ راولپنڈی غلام علی خان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر کی میلاد پارٹیاں محلے اورگلی کی بجائے مرکزی جلوس کا حصہ بنیں،تا کہ مرکزی جلوس کی رونق کو دوبالا کیا جا سکے، انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی 12ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں انجمن رسول عربی ؐ کے نام سے اوقاف پلازہ کے گیٹ پر خوبصورت سٹیج لگایا جائے گا،سٹیج پہ نعت خوان پارٹیوں کو اچھی نعت پڑھنے،بہترین چراغان کرنے اور اچھے ڈسپلن کی بنیاد پہ انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی،وہ گزشتہ روز سٹیج انتظامی کمیٹی کے ممبران محمد دانش خان، حسین علی خان، ندیم خان، فیضان فیضی،افتخار ڈار،سلمان کھوکھر،معراج نیئر،ثاقب عباسی، سیدزین العابدین،ملک وجاہت سے گفتگو کر رہے تھے۔