راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں پی ایچ اے گورکھپور نرسری اور راولپنڈی کے مختلف پارکس اور ڈھوک منشی قبرستان میں ہزاروں پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے گورکھپور میں پی ایچ اے کی نرسری میں پودے لگایا،گورنمبٹ ہائی اسکول گورکھپور کے طلبا نے بھی پودے لگائے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق پلانٹ اے ٹری فار پاکستان کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے سکولز، کالجز م یونیورسٹیز اور سول سوساٹی کو پی ایچ اے نے خصوصی طور پر شجرکاری مہم کا حصہ بنایا ہے آج ڈھوک منشی قبرستان میں متعلقہ قبرستان کمیٹی اور سکولز کے بچوں نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا،علامہ اقبال پارک میں خصوصی طور پر پھلدار پودے لگائے گئے۔ راولپنڈی ڈویژنل پبلک سکول میں سکولز کے طلبا و طالبات نے پی ایچ اے شجرکاری مہم کے تحت سینکڑوں پودے لگائیں ہیں۔
پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام شجرکاری مہم
Sep 09, 2024