اسلام آباد(خبرنگار)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔عقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی سازش کو کامیاب ہونے دیں گے ۔چیف جسٹس مبارک ثانی کیس کاتفصیلی جلدازجلدجاری کریں ۔کسی صورت اسرائیل کوتسلیم نہیں کیاجاسکتا مسئلہ فلسطین اورمسئلہ کشمیرصرف پاکستان نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کے مسائل ہیں ۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردینے کے پچاس سال مکمل ہونے پرکہاہے کہ7 ستمبر1974 ہماری تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز دن ہے جب اکابرین امت کی طویل جدوجہد کے بعد پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ 1974 کی پارلیمنٹ کے تمام ممبران کو بالخصوص اورقیام پاکستان سے لیکر آج تک تحریک ختم نبوت میں حصہ لینے والے غازیوں اورشہیدوں کوبالعموم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا عقید ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ایمان کا تقاضا اور آخرت میں شفاعت رسولؐ کا ذریعہ ہے ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے۔
عقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،قاضی عبدالقدیرخاموش
Sep 09, 2024