اسلام آباد( وقائع نگار ) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار برائے چیئرمین یوسی 106 بڈھانہ کلاں ملک حفیظ الرحمان ٹیپو اپنے پبلک سیکرٹریٹ بھڈانہ کلاں سے بہت بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی جلسہ گاہ سنگجانی پہنچے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شامل تھے فضا نعروں سے گونجتی رہی جلسہ گاہ پہنچنے پر ملک حفیظ الرحمان ٹیپو اور ان کے کارکنان کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک محمد عرفان حاجی ملک افتخار خالد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ملک حفیظ الرحمان ٹیپو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے یہ تاریخی جلسہ جعلی حکمرانوں کی انکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ملک حفیظ الرحمان ٹیپو نے کہا کہ جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود بھی ہزاروں کارکنان جوق در جوق مرکزی جلسہ گاہ پہنچے انہوں نے کہا کہ سختیاں جبر اور رکاوٹیں ہمارے راستے میں نہ پہلے حائل ہوئی ہیں نہ ہی آئندہ کبھی حائل ہوں گی انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہیں اور عمران خان ہی پہلی اور آخری امید ہیں ملک کو اگر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر کوئی گامزن کر سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے ۔