پیپلز پارٹی ملکی استحکام و خوشحالی کی داعی ہے ، مظہر حسین بابر

Sep 09, 2024

 کھنڈہ (نامہ نگار)ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن مظہر حسین بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملکی استحکام و خوشحالی کی داعی ہے مادروطن کے دفاع کے لیے پاک افواج کی طرح پاکستانی قوم بھی ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی ,,نوائے وقت,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے عفریت کو شکست دیکر عوام کو بھرپور تحفظ فراہم کیا اپنا آج قربان کرکے ہمارے کل کو محفوظ بنایا جسے جتنا سراہا جائے اتنا کم ہیانہوں نے کہا کہ  پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں جن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکومت اور اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی حب الوطنی کے تحت اپنا کردار ادا کرنا ہوگا قوم اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر ایسے مذموم عناصر کو شکست دے جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں افواج پاکستان بری بحری اور فضائی محاذ پر دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ 

مزیدخبریں