حضرو (نمائندہ نوائے وقت)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو کے امیر قاری محمد اسماعیل اور اراکین مجلس شوری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مینار لاہور میں تاریخ ساز اور کامیاب ترین ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد سے ختم نبوت کے مقدس عقیدہ پر نقب زنی کرنے والوں کے ناپاک عزائم اور ان کے سہولت کاروں کے ارداے خاک میں مل گئے ہیں اور ملک بھر سے لاکھوں عاشقان مصطفی ؐ نے مینار پاکستان میں جمع ہوکر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین کے سنگ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا پختہ عہد کرکے ثابت کر دیا کہ جب بھی اس مقدس مشن کے لئے ہمارے قائدین ہمیں حکم دیں گے تو ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں قاری محمد اسماعیل نے تحصیل حضرو سے کثیر تعداد میں بے شمار گاڑیوں پر مشتمل متفرق قافلوں سمیت اور انفرادی صورت میں مینار پاکستان پہنچنے والے تمام ذمہ داران و کارکنان جمعیتہ علما اسلام تحصیل حضرو ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو اور علاقہ چھچھ کے ذمہ داران مدارس دینیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ چھچھ تحصیل حضرو سے ایک سو سے زائد گاڑیوں پر مشتمل متفرق قافلوں اور انفرادی طور پر ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی نے اس کانفرنس میں شرکت کرکے ثابت کردیا کہ علاقہ چھچھ تحصیل حضرو سے ختم نبوت کے پروانے اپنے قائدین کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں۔