نبوت و رسالت کا  سلسلہ حضور نبی کریمؐ پر ختم ہو گیا،پیر سرکار جی 

Sep 09, 2024

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)نبوت و رسالت کا جو سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا تھا وہ حضور نبی کریمؐ پر ختم ہو گیا۔ آپؐپوری کائنات کے لئے بشیر اور نذیر بن کر تشریف لائے اور اللہ تعالی کا پیغام مکمل اور محفوظ شکل میں تمام دنیا کے انسانوں کی ہدایت کے لیے باقی چھوڑا اور کسی نئے نبی یا رسول کے آنے کی ضرورت کو ختم کر دیا،ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نے26ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عید میلادالنبی ؐکانفرنس بسلسلہ تحفظ ختمِ نبوو ناموس رسالتؐ کے دوسرے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر سرکار جی نے کہاکہ7ستمبروہ روشن اور تاریخ ساز دن ہے جب پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قراردیا،انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملکِ پاکستان کے خلاف ہر سازش کے پیچھے قادیانی ہیں اور ان کے پیچھے ان کے سپورٹر یہود ہیں۔ کانفرنس سے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد یوسف رضوی نے اپنے موضوع  ختم نبوتؐکے باغی ان کی پہچان اور انجام   پر خصوصی خطاب کیا۔کانفرنس میں شریک علما و مشائخ عظام جن میںپیر محمد عبدالحلیم غفوری،پیر مسرورالحسن،علامہ مفتی ساجد المکی،علامہ عبدالحمید صدیقی،الحاج محمد فرحان قادری، علامہ محمد احمد یار رضوی،قاری غضنفر علی نعیمی،حافظ ملک صابر،قاری عمر فاروق سہروردی،، محمد قاسم نقشبندی،محمد عثمان چشتی و دیگر علما کرام کی کثیر تعداد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اختتامِ محفل پیر سرکار جی نے پاکستان کی ترقی و استحکام اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں