فتح جنگ(نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر معروف سیاسی سماجی راہنما ماسٹر عبدالطیف اعوان نے کہا ہے دیہی علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ہی تعلیم کو فروغ ہو گا میکی ڈھوک اور گردونواح کی ہزاروں کی آبادی کیلئے میکی ڈھوک مڈل سکول جو طویل عرصہ سے اپ گریڈ نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے علاقے کے سینکڑوں طلبہ کو ملال اور فتح جنگ کا سفر کرنا پڑتا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ مڈل سکول میکی ڈھوک کا اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دیا جائے جس کیلئے میں مفت اراضی فراہم کرنے کیلئے تیار ہوں انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ تعلیم سکول کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کرے کہ حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تعلیم کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں تاہم پسماندہ علاقوں میں گھروں کے نزدیک تعلیم کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے غریب والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے قاصر رہتے ہیں انھوں نے محکمہ تعلیم اٹک سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مڈل سکول میکی ڈھوک کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے۔