نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 4 فیصد کی کمی کی جائے، ثاقب رفیق

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس  نے اسٹیٹ بینک اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ مہنگائی میں کمی کے تناسب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 4 فیصد کی کمی کی جائے۔صدر چیمبر ثاقب رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ     اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ہے اب اگلے ہفتے  مانیٹری پالیسی میٹنگ میں سود کی شرح کو 4فیصد کم کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ شرح سود میں فوری کمی کی ضروری ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے، قرضے لینے کے اخراجات کم کیے جاسکیں اور کاروباری سرگرمیاں، سرمایہ کاری، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ اقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتوںاور بڑی صنعتوں کو اہم مدد ملے گی، جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن