ختم نبوتؐ کی جدوجہد میں مسلمانوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، علامہ ریاض حسین شاہ 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ختم نبوتؐ کی جدوجہد میں برصغیر پاک و ہند کے لاکھوں مسلمانوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔ 7 ستمبر کا دن یوم تشکر اور یوم ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے ،قومی اسمبلی کے تاریخ ساز فیصلے کے 50 سال مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان کے سرپرست اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے خود کاشتہ پودے مرزے کے دعوی نبوت پر برصغیر کے مسلمانوں نے تحفظ ختم نبوت کیلئے سربکف ہو کر جدوجہد کا آغاز کیا، لاکھوں لوگوں نے قید و بند جبکہ ہزاروں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے دیکر ختم نبوت پر پہرہ دیا،ختم نبوت کے پروانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں 7 ستمبر 1974 میں قومی اسمبلی نے مرزائیوں کو کافر قرار دیا،اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قانون ختم نبوت پر دستخط کرنے کے نتیجے میں تختہ دار ر چڑھنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...