اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن عمر انوار نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہونی چاہیے جس کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل ہو پھر ہی معیشت سنبھل سکے گی۔رہنما و صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کو ایمرجنسی اقدامات کی ضرورت ہے۔موجودہ حکومت کو ماضی کی طرح کاروبار دوست حکومت بننا ہوگا جن کے پاس ملکی معیشت کو آگے لیجانے کا ویژن بھی ہے اور جذبہ بھی ہے تعمیراتی سیکٹر کے لیے ریلیف دیا جائے تاکہ اس سیکٹر کے چلنے سے الائیڈ انڈسٹریز بھی چلیں اور معیشت کو پروان چڑھنے کا سبب بن سکیں.