بوچھال کلاں(نامہ نگار)ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنا ئز یشن چکوال احسان مجید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ماہ ربیع الاول کی فضیلت عظمت اسی با ت سے عیاں ہے کہ اللہ نے سید الکو نین خاتم النبیین ؐ کا ظہور اسی میں فرمایا ،حضوراکرم ؐکا ذکر مبارک ایک اعلی ترین عباد ت ہے، بلکہ روحِ ایمان ہے، آپ ؐ کی ذات مبارکہ ہمارے لئے ر حمت نہیں بلکہ رحمت اللعا لمین ہے،ایم ایس او چکوال ماہ ربیع الاول کو شعورِ ختم نبوتؐ کے عنوان سے منائے گی۔انہوں مزید کہا کہ نسلِ نو میں سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کیلئے مسلم سٹو ڈ نٹس آرگنائزیشن چکوا ل ماہِ ربیع الاول کو شعورِ ختم نبو تؐ کے عنوان سے منائے گی، اسی مناسبت سے دینی وعصری تعلیمی اداروں میں سیمینارز،تربیتی نشستوں اور دروسِ قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔
حضوراکرم ؐکا ذکر مبارک ایک اعلی ترین عبادت ہے، احسان مجید
Sep 09, 2024