کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن قانون گو مرکز چوآخالصہ کے سرپرست چوہدری شاہد گجر نے سوئی گیس پراجیکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے منتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے گیس پراجیکٹ کا کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے گزشتہ دو ایام میں سہوٹ بدھال،چوآخالصہ،ٹکال اور سموٹ میں بھی برانچ لائنوں کی تںصیب کے لیئے پائپ منتقل کردیئے گئے ائندہ چند ایام میں ان کے بچھانے کا کام شروع کردیا جائے گا ۔