راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول2024 انٹر پارٹ ٹو/ کمپوزٹ جو کہ مورخہ19 اکتوبر 2024 سے شروع ہو گا کا آن لائن داخلہ فارمز بمعہ امتحانی فیس /ہارڈ کاپی/ کٹ لسٹ کی وصولی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 18 ستمبر 2024،دو گناہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2024،تین گناہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ26 ستمبر 2024،تین گناہ فیس اور مبلغ دو سو روپے(200/-) یومیہ جرمانے کے ساتھ آخری تاریخ 04 اکتوبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔
امتحان انٹرمیڈیٹ،آن لائن داخلہ فارمز وصولی کا شیڈول جاری
Sep 09, 2024