راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں میاں پرویز اسلم گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی ، گروپ لیڈر رضوان سنی اور چیئرمین سید شاہد علی شاہ، نائب صدر راجہ ظفر نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ میاں پرویز اسلم گروپ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تعمیر وترقی کی علامت ہے ، انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور راولپنڈی شہر کے تمام چیمبر کے ممبران سے گزارش ہے کہ میاں پرویز اسلم گروپ کے تمام ایسوسی ایٹ کلاس امیدواروں کو کامیاب کرائیں ۔