راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایم اکرم فرید چیئرمین راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن نیراوالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے الیکشن 2024کے حوالے سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف ، صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق ،سابقہ صدور راوالپنڈی چیمبرمیاں ہمایوں پرویز، جناب نجم ریحان ،اسد مشہدی صاحب، میاں پرویز اسلم گروپ کے امیدواران، راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین ملک افضل، صدر ، شیخ عبدالعابد ، سینئر ممبران عمران سنی ، میاں فیاض ، محمد یعقوب ، طارقوحید بٹ و دیگر ممبران اور راوالپنڈی کے تاجران نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے کہا کہ میرا راوالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے گزشتہ پچاس سال کا ساتھ ہے میاں پرویز اسلم گروپ کے موجودہ اور پچھلے ادوار کے تمام صدور اور انکی ٹیم بے حد محنتی اور راولپنڈی کی امید ہے کہ اس بار بھی الیکشن میں میاں پرویز اسلم گروپ بھرپور تاریخی کامیابی حاصل کرے گا ۔ میاں پرویز اسلم گروپ کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ، میاں پرویز اسلم گروپ نے راولپنڈی چیمبر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف اور صدر ثاقب رفیق نے میاں اکرم فرید چیئرمین راولپنڈی اسٹیل اینڈ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا
تاجر برادری میاں پرویز اسلم گروپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،میاں اکرم فرید
Sep 09, 2024